قرض کی تیسری قسط کیلئے آئی ایم ایف وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قرض کی تیسری قسط کیلئے آئی ایم ایف وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا
قرض کی تیسری قسط کیلئے آئی ایم ایف وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد قرض کی تیسری قسط کی فراہمی سے قبل فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد اراکین پاکستان کی معاشی صورتحال کاجائزہ لیں گے۔

آئی ایم ایف (انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ) کے تکنیکی وفد کی آمد کے بعد پاکستانی حکام قرض کی تیسری قسط کی فراہمی کے لیے ان سے مذاکرات کریں گے۔

اب تک پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے پونے 2 ارب ڈالر کا قرض مل چکا ہے  جبکہ قرض کی تیسری قسط کے لیے آئی ایم ایف حکام پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

دس روزہ دورۂ پاکستان کے دوران وفد 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کے لیے تیسرے جائزے کا آغاز 6 مارچ سے کرے گا۔ آئی ایم ایف پالیسیوں کے تحت پاکستان کی پالیسیوں کاجائزہ لینے کے بعد قرض کی اگلی قسط دی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس کے نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، ٹیکس نظام میں بدعنوانی ختم کرنے سے ہی مہنگائی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں 25 دسمبر کو  منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کنٹری ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا کہ فوری طور پر ملک میں مہنگائی کم ہونے کے امکانات نہیں، مالیاتی فنڈ چاہتا ہے پاکستان ٹیکس نظام میں اصلاحات لائے۔

مزید پڑھیں:  بدعنوانی ختم کرکے مہنگائی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔آئی ایم ایف

Related Posts