اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا اس سلسلے میں سولہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ، وفاقی کابینہ امریکہ، ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لے گی، ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ 16 نکاتی ایجنڈہ پر غور کریگی۔
وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا، وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائیگی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔
مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ: خصوصی عدالت کالعدم، پرویز مشرف کا ٹرائل غیر قانونی قرار