وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan
Imran-Khan

کراچی: وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس کے دوران  گورنر سندھ عمران اسماعیل، تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنما وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

دورۂ کراچی کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی اتحادی جماعت جی ڈی اے (گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس) کے سربراہ پیر پگاڑا  سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان کنگری ہاؤس میں جی ڈی اے رہنماؤں سے  بھی ملاقات کریں گے۔

پیر پگاڑا اور دیگر جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کےرہنماؤں سے ملاقاتیں وزیر اعظم کے شیڈول میں شامل نہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی رہنما بشمول وزیر اعلیٰ سندھ بھی آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے دوران صوبائی معاملات اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے حوالے سے گفت و شنید متوقع ہے۔

وزیر اعظم عمران خان آج گورنر ہاؤس میں ”کامیاب جوان پروگرام“ کا افتتاح کریں گے جبکہ شوکت خانم میموریل ہسپتال کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ کاروباری افراد سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

Related Posts