اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دعاگو ہیں کہ شام اور خطے میں استحکام کے لیے ترکی کی کوششیں کامیاب ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان کو فون کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شمالی شام میں شروع کردہ فوجی آپریشن” چشمہ امن” کے بارے میں معلومات فراہم کیں، وزیراعظم نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ شام اور خطے میں استحکام کے لیے ترکی کی کوششیں کامیاب ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں70ہزار جانوں کی قربانی دی،پاکستان نے 30 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی۔ پاکستان دہشت گردی سے متعلق ترکی کے خدشات کو سمجھتا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اورعوام ترک صدر کے پرجوش استقبال کے منتظر ہیں۔