وزیر اعظم عمران خان کے پناہ گاہ پروگرام سے لاکھوں شہری مستفید ہوئے۔مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کے پناہ گاہ پروگرام سے لاکھوں شہری مستفید ہوئے۔مراد سعید
وزیر اعظم عمران خان کے پناہ گاہ پروگرام سے لاکھوں شہری مستفید ہوئے۔مراد سعید

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کے پناہ گاہ پروگرام سے ملک بھر میں لاکھوں شہری مستفید ہوئے جبکہ پہلے سال صرف پنجاب کی پناہ گاہوں میں 3 لاکھ سے زائد افراد ریاست کے مہمان بنے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ عرصۂ دراز سے محنت مزدوری کے لیے شہروں کا رُخ کرنے والے شہریوں کا پہلے کوئی پرسانِ حال نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’احساس‘‘میں خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ثانیہ نشتر

وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا کہ شہریوں کا رُخ کرنے والے بے گھر افراد سردی میں سڑک پر خالی پیٹ سونے پر مجبور رہے جبکہ وزیر اعظم نے اس کے تدارک کے لیے پناہ گاہ پروگرام شروع کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس مقصد کے لیے ملک کے ہر بڑے شہر میں مہمان خانہ تعمیر کرکے غریب مزدور اور بے گھر افراد کو ریاست کا مہمان بنا دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول کے ٹویٹ کے جواب میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ بندہ حادثاتی طور پر چیئرمین بنتا ہے تو پرچی کی ضرورت پڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا  جب زیادہ پرچیاں ہاتھ میں ہوتی ہیں تو بندہ بار بار لانچ ہونے کے بعد بھی لانچ نہیں ہوپاتا، بندہ زرداری ہو تو بھٹو کا نام لگانے سے بھی کام نہیں بنتااور اگر بندہ صرف زرداری لکھے تو لوگ سیدھا کرپٹ ہی سمجھنے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حادثاتی طور پر چیئرمین بننے پرپرچی کی ضرورت پڑتی ہے، مراد سعید 

Related Posts