اسلام آباد:وزیراعظم نے جناح اسٹیڈیم میں سب سے بڑے کھیلوں کے پروگرام کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاہارکسی انسان کواس وقت تک نہیں ہراسکتی جب تک وہ خودہارکوتسلیم نہ کرلے۔
اس موقع پروزیراعظم نے اسپورٹس ڈرائیو کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ حکومت کھیلوں کےمواقع فراہم کرنے کیلئے 4ارب کے 4 نئے منصوبوں کا آغاز کررہی ہے،جس میں میں 3300 نوجوان اور2700خواتین حصہ لےسکیں گی۔
انہوں نےکہا کہ اسپورٹس باڈیز میں بھی مافیا کو ختم کرنے کیلئے پالیسی لارہے ہیں جس کے بعد پاکستان بھی انٹرنیشنل لیول کی اسپورٹس میں شرکت کرسکےگا۔
وزیراعظم عمران خان نےاپنی زندگی کاحوالہ دیتےہوئےکہاکہ نوجوانوں کو ہارسےدلبرداشتہ ہونے کےبجائے اس سے سیکھناچاہیے،جس سےان میں گرکرکھڑاہونےاوروقت کامقابلہ کرنی کی ہمت پیداہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں تبدیلی جیالےلائیں گے،سابق صدرآصف زرداری
انہو ں نےمزیدکہاحکومت نوجوانوں کیلئے کےپی کےمیں 300اور پنجاب میں 260 گراؤنڈبناچکی ہے،انہوں نےکہا ملک میں موجودپرانےسسٹم میں مافیازبیٹھےہوئےتھےجس ختم کرنےکیلئےحکومت اصلاحات لارہی ہے۔