وزیر اعظم عمران خان کراچی کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کراچی کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم عمران خان کراچی کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔فردوس عاشق اعوان

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان شہر قائد کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں، جبکہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے عوام کا دکھ سمجھتے اور اس کا مداوا کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔وزیر خارجہ

 فردوس عاشق اعوان نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے  کہا کہ سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بے زار ہوچکے، وزیر اعظم ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے قائدین سے مل کر اصلاحِ احوال کی راہ ہموار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ تاریخی حوالے سے باب الاسلام کے نام سے مشہور ہے جبکہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرے۔ یہ ہماری اوّلین ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم  کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی معاشی پالیسیاں پاکستان میں استحکام لا رہی ہیں، اپوزیشن کے سیاسی یتیم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کے سفر کو جام کرنا چاہتے ہیں۔

سیالکوٹ میں  گزشتہ روز پریس کانفرس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،عالمی بینک، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) سمیت دیگر مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیاسی یتیم مولاناکے ساتھ مل کرمعاشی استحکام کوجام کرناچاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

Related Posts