وزیراعظم عمران خان کی یوٹیوب اور عالمی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Imran khan youtube CEO
Imran khan youtube CEO

وزیراعظم عمران خان نے ڈیووس میں یوٹیوب اور مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے علاوہ عالمی اداروں کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں موجود ہیں جہاں ان کی یوٹیوب اور مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے علاوہ عالمی اداروں کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان سے یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سوزن وجسیکی کی ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے، سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ڈیجیٹل وژن پروگرام کی سربراہ تانیہ ادریس، معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی زلفی بخاری اوربیرونی سرمایہ کاری کے اعزازی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کی دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر انٹرپرائز کمپنیوں میں سے ایک سسٹم ایپلیکیشن اینڈ پراڈکٹ(SAP) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسچن کلائن سےبھی ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے ان سے حکومت کے ‘ڈیجیٹل پاکستان کے اقدام میں مدد کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے دہشت گردی کے خلاف بھاری نقصان اٹھایا۔وزیر اعظم کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر کامرس عبدالرزاق داؤد، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری اور ڈاکٹر معید یوسف اور غیرملکی سرمایہ کاری کے سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

کرسچن کلائن نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ SAP کا پاکستان سے 20سال پرانا اور گہرا رشتہ ہے اور حکومت پاکستان کی تنخواہوں اور پنشن کے نظام کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ انہوں نے ہی تیار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے شہریوں کی شکایات کے ازالے، حکومتی دفاتر کے انتظامی امور میں بہتری اور امور کی بہتر انداز میں انجام دہی سمیت دیگر حکومتی امور کو بہتربنانے کیلئے ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ٹیکنالوجی کمپنی سیمنز کے سی ای او جوئے کائسر سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ٹیکنالوجی کے تبادلے، سرمایہ کاری اور مہارت بڑھانے کے لیے تعاون پرگفتگو کی گئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدر مساتسوگا آساکاوا نے بھی ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔