وزیر اعظم کا مظفر آباد جلسہ: ہمایوں سعید، مایا علی اور شاہد آفریدی بھی شرکت کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا مظفر آباد جلسہ: ہمایوں سعید، مایا علی اور شاہد آفریدی کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی
وزیر اعظم کا مظفر آباد جلسہ: ہمایوں سعید، مایا علی اور شاہد آفریدی کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی

کراچی:  وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے جلسے میں شرکت کے لیے اداکار ہمایوں سعید اور فلمسٹار مایا علی کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی مظفر آباد جانے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مایہ ناز فلمسٹار اور ٹی وی ایکٹر ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کروں گا۔ میں آپ سب سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ جلسے میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔آئیے دُنیا کو دکھا دیں کہ ہم  اس مشکل ترین وقت میں اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلمسٹار میرا اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے دفاع کے لیے سامنے آ گئیں

کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں عوام الناس کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ  آئیے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہو کر مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں۔ میں اس جمعے کے روز مظفر آباد جلسے میں شریک ہو رہا ہوں۔ آپ بھی ہمارے ساتھ شریک ہوں کیونکہ ہر چھوٹی سے چھوٹی آواز ہماری آواز کو  اقوامِ عالم میں طاقتور بنائے گی۔ 

 فلمسٹار مایہ علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر کشمیری بھائی بہنوں کی مدد کے لیے ایک ہونا چاہئے۔ میں بھی مظفر آباد جا کر وزیر اعظم کے جلسے کا حصہ بنوں گی اور آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لیے آواز بلند کریں۔ 

یاد رہے کہ  وزیر اعظم عمران خان نے 13 ستمبر کو مظفر آباد میں مسئلہ کشمیر پر بڑا جلسہ کرنے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے، اس سلسلے میں جلسے کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جاچکی ہے جس کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد جلسے کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

شیڈول کے مطابق جمعے کے روز تین بجے کے بعد وزیر اعظم پاکستان عوام سے خطاب کریں گے اور مسئلہ کشمیر پر اب تک کی صورتحال سے قوم کو آگاہ کریں گے اور بتائیں گے کہ اب تک حکومت نے عالمی محاذ پر کیا کیا کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی 13 ستمبر کو مظفر آباد کشمیر جلسے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت

Related Posts