اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 20 ہزار گھروں کے 7 منصوبوں کا آغاز 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے خواب کی تعبیر کی جانب عملی قدم ہے۔
وزیراعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں۔ 20 ہزار گھروں کے 7 منصوبوں کا آغاز 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے خواب کی تعبیر کی جانب عملی قدم ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) March 12, 2020
پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کم آمدن والے پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند کرنا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے چھت کی فراہمی ہمارے منشور میں کیا گیا وعدہ ہے۔ انشاء اللہ عوام کے دل کی تمنا پوری ہوگی، انہیں اپنے گھر کا مالک بنائیں گے۔
کم آمدن والے پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند کرنا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔پاکستانیوں کیلئے چھت کی فراہمی ہمارے منشور میں کیا گیا وعدہ ہے۔ انشاء اللہ عوام کے دل کی تمنا پوری ہوگی، انہیں اپنے گھر کا مالک بنائیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) March 12, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس اقدام سے تعمیرات کا شعبہ ترقی کرے گا۔اس ایک شعبے سے 40 صنعتیں چلنے سے روزگار پیدا ہو گا، معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان قوم کا احساس رکھنے والے وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے کھلے آسمان تلے سونے والوں کو ٹھٹھرتی سردی اور گرمی سے بچانے کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کیا۔
اس اقدام سے تعمیرات کا شعبہ ترقی کرے گا۔اس ایک شعبے سے 40 صنعتیں چلنے سے روزگار پیدا ہو گا، معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ عمران خان قوم کا احساس رکھنے والے وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے کھلے آسمان تلے سونے والوں کو ٹھٹھرتی سردی اور گرمی سے بچانے کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کیا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) March 12, 2020