لائسنس اور این او سی حصول کا عمل آسان بنایا جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لائسنس اور این او سی حصول کا عمل آسان بنایا جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت
لائسنس اور این او سی حصول کا عمل آسان بنایا جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ ریگولیٹری ادارے  لائسنس، اجازت ناموں اور این او سی کے حصول کا عمل شہریوں کے لیے آسان بنائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس پیغام میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے مختلف ریگولیٹری اداروں کو ہدایت دی ہے کہ این او سی وغیرہ کا اجراء سادہ، آسان اور طے شدہ معیاد میں یقینی بنائیں۔

ٹوئٹر پیغام کے مطابق وزیرا عظم نے کابینہ ڈویژن کو اس ضمن میں ایک مربوط و منظم نظام اور ٹائم لائنز پر مشتمل ایس او پیز بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لائسنس، اجازت ناموں اور این او سی کے حصول کا عمل نہ صرف آسان بنایا جائے بلکہ اس کا مکمل طریقہ کار اور تمام معلومات آن لائن مہیا کی جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ این او سی، اجازت ناموں اور لائسنس کے اجراء کے حوالے سے تمام معلومات  کی فراہمی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پر یقینی بنائی جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ  مسلمانوں کو ہدف بنا کر ان پر حملے آر ایس ایس ایجنڈے کا حصہ ہیں جبکہ مودی حکومت اقلیتوں کو دبانا چاہتی ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ننکانہ صاحب پر ہونے والے قابلِ مذمت واقعے اور بھارت بھر میں ہونے والے حملے دو مختلف باتیں ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلمانوں پر حملے آر ایس ایس ایجنڈے کا حصہ ہیں۔وزیرا عظم 

Related Posts