اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے شہداء کا پیکیج پنجاب پولیس کے برابر کرتے ہوئے شہداء کے پیکیج میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔
آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد پولیس کے شہدا کا پیکج پنجاب کے برابر کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر وزیراعظم پاکستان سے درخواست کی تھی۔
آئی جی اسلام آباد کی خصوصی کاوشوں کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان نے شہداء پیکیج کی منظوری دے دی جسے آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کےلیے خوش آئند قرار دیا ہے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے شہداء پیکیج کی منظوری کے بعد اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کا مورال مزید بلند ہو گا۔
وزیر اعظم کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس کے افسران و جوان کا مزید جذبے سےاپنے فرائض سرانجام دینگے۔