وزیراعظم عمران خان کامولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM-Imran-Khan
زرعی شعبے کا فروغ خصوصاً چھوٹے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام  ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، وفاقی وزرا اور سینئر پارٹی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ، ملکی سیاسی صورتحال، معاشی معاملات اور مہنگائی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب، ایران اور چین پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لیا۔

حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سربراہ وزیردفاع پرویز خٹک ہونگے۔ کمیٹی اپوزیشن سے اس کے مطالبات پر مذاکرات کرے گی،اس کے علاوہ کور کمیٹی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں فوری بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان محفوظ راستہ چاہتے ہیں اور ان سے رابطے جاری ہیں،ان کا کہنا تھا کہ 23 سے 26 اکتوبر کے درمیان اچھی خبریں ملیں گی۔

دوسری جانب جے یوآئی ف کے حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطوں میں بھی تیزی آگئی ہے، گزشتہ روزنیشنل پارٹی کےسربراہ میرحاصل بزنجو نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں رہنما نیشنل پارٹی نے آزادی مارچ میں مولانا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملانے کا اعلان کیاتھا۔

Related Posts