وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل پھر طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل کی سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جماعتوں کوبھی بلالیا گیا،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔

مزید پڑھیں : اپوزیشن انتشار چاہتی ہے،ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی صدارت عمران خان کریں گے۔پارلیمانی پارٹی میں وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے خطاب میں مشاورت کی جائے گی۔

پارلیمانی پارٹی اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر لائحہ عمل طے کرے گی ،پارلیمانی پارٹی کو معاشی کامیابیوں، حکومت کا آزادی مارچ کی اجازت کے معاملے پر بریفنگ دی جائے گی۔

Related Posts