کٹھ پتلی حکومت نے سلیکٹرز کی ناک کے نیچے معیشت کو تباہ کردیاہے، بلاول بھٹوزرداری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran has destroyed country's economy: Bilawal Bhutto

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے اپنے سلیکٹرز کی ناک کے نیچے ملک کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن بجٹ میں کٹوتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شعبے کی یونیورسٹیوں کو اپنے معاملات چلانے کیلئے نجی شعبے سے قرض لینے پر مجبور کردیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 104 سرکاری یونیورسٹیاں تاریخ کے بدترین مالی بحران سے گزر رہی ہیں، 158 ارب کے مطلوبہ بجٹ میں سے کٹھ پتلی حکومت آدھا حصہ بھی مختص کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات کا آغاز ہوگیا،وزیر اعظم عمران خان

بلاول بھٹو نے کہا کہ یونیورسٹی آف پشاور سمیت ملک کی کچھ مشہور یونیورسٹیاں عملے کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے کے قابل بھی نہیں رہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کو نظرانداز کیا گیا ہے ۔

کٹھ پتلی حکومت نے سلیکٹرز کی ناک کے نیچے ملک کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

Related Posts