سٹیزن پورٹل،وزیراعظم کا شہریوں کی 2 لاکھ 38 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سٹیزن پورٹل،وزیراعظم کا شہریوں کی 2 لاکھ 38 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم
سٹیزن پورٹل،وزیراعظم کا شہریوں کی 2 لاکھ 38 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے شہریوں کی دوبارہ شکایات پر 2 لاکھ اڑتیس ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کردیاگیا ہے،

وزیر اعظم عمران خان نے حکم دیا کہ شکایات کو نظر ثانی کے لئے فوری طور پر مجاز اعلیٰ افسران کے حوالے کیا جائے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکرٹری و آئی جی کریں اور وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری شکایات پرنظر ثانی کے ذمہ دار ہوں گے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت خیبر پختونخواہ کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا اورصوبہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر کی گیارہ سو شکایات پر نظر ثانی کی جائے گی۔

گلگت بلتستان میں 400 شکایات کودوبارہ کھولا جائے گا،شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں،وزیراعظم آفس کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلیٰ افسران رپورٹ جمع کروائیں۔

مزید پڑھیں: قوم کا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد غیر متزلزل ہے۔عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ سات ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ صوبائی سطح پر80 ہزارشکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں۔

Related Posts