چینی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیر اعظم کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیر اعظم کی ہدایت
چینی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیر اعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کے روز متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام چینی سرمایہ کاروں کو، جو پاکستان میں صنعتیں لگا رہے ہیں، ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں کے رابطوں اور یوٹیلیٹی کی فراہمی سے متعلق ان کے مسائل کو حل کرکے انہیں سہولتیں فراہم کریں۔

وزیراعظم سے چینی کاروباری وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے خصوصی اقتصادی زونز میں دلچسپی لینے پر غیر ملکی صنعتکاروں سے تشکر کا اظہار کیا۔

وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر شہباز گل، خالد منصور اور چین کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کی حمایت کریں گے، اور خصوصی اقتصادی زونز میں اپنی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں گہری دلچسپی کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چینی تاجر گلاس، سیرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف ماضی اور حال میں جڑے ہوئے ہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں تک بھی متحد رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قیمتی تعلقات کو سراہتے ہیں۔

واضح رہے کہ OPPO جو کہ دنیا کے معروف ٹیک مینوفیکچررز میں سے ایک ہے، پاکستان میں ایک مقامی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ اور ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنے جا رہا ہے۔

اس سے نہ صرف سالانہ سمارٹ فونز کی درآمد پر ہونے والے زرمبادلہ کے ذخائر کو بچایا جاسکے گا،بلکہ ہمارے ٹیک گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

‘چینی سفیر کا تبصرہ’

پاکستان میں چین کے سفیر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیراعظم کی 13 ستمبر کو چینی تاجروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد سے بہت خوش ہیں، بہت سے معاملات حل ہوئے ہیں اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد چینی تاجروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور بڑی پیش رفت کی امید ہے۔

مزید پڑھیں: صدر اور وزیراعظم کابچوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

انہوں نے تبصرہ کیا کہ ہم چین کو مزید مثبت معلومات بھیجیں گے تاکہ مزید چینی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

Related Posts