اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عہدیدار وں کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 11 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کو کم کرنے کی کوششیں تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے ممبران افراط زر کو کم کرنے کے اقدامات پر خصوصی توجہ دیں۔
منگل کے روز اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کو ملک میں کوروناوائرس کی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔
خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری اورمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے چین میں پاکستانی طلبا کے والدین سے گفتگو اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے کابینہ کو آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا آٹے اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم