نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے ، وزیر اعظم کی قانونی ٹیم کو ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو وزیر اعظم اور حکومتی قانونی ٹیم کے درمیان رابطہ ہوا جس میں وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

وزیراعظم نے کہاکہ قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لے کر کابینہ میں رپورٹ پیش کرے۔ ذرائع نے بتایاکہ فیصلے سے متعلق حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا۔

فیصلے پر حکومتی حکمت عملی آیندہ کابینہ اجلاس میں طے کی جائیگی۔خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

Related Posts