اسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ، وزیر اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے 6آرڈیننس جاری کر نے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے 6آرڈیننس جاری کر نے کی منظوری دیدی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے 6آرڈیننس جاری کر نے کی منظوری دیدی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

وفاقی کابینہ کااجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا کابینہ نے 6 آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دی،جس میں قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں ترمیم اور خواتین بل شامل ہیں۔ اجلاس میں سستے گھروں کیلئے 5 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کا تذکرہ بھی ہوا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ اسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

کابینہ نے نیب ترمیم آرڈیننس کی بھی منظوری دی، نیب آرڈیننس میں ترمیم کے تحت 50 ملین سے زیادہ کی کرپشن کے ملزم کو تفتیش کیلئے سی کلاس میں رکھا جائے گا،خواتین کو وارثت میں حق کے حوالے سے متعقلہ قانون میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی جبکہ بینامی ٹرانزاکیشن ایکٹ 2017 میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا نیب آرڈیننس اوربے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ

وفاقی کابینہ نے سست مکانات کی تعمیر کیلئے 5 ارب کے قرض کے اجرا کی منطوری دے دی،اجلاس میں 5 اداروں کے سربراہوں کی تقرریوں کا معاملہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی غیر حاضری کے باعث موخر کر دیا گیا ،وفاقی کابینہ نے ارسا کے رکن کی تقرری کی بھی منظوری دے دی۔

Related Posts