وزیراعظم عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گے، بلاول بھٹوزرداری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto jinnah hospital
وزیراعظم عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گے،بلاول بھٹوزرداری

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکیں گے،حکمران پارلیمنٹ پر تالا لگائیں گے تو سیاسی جماعتیں مجبورہوجائیں گی، اگر مارشل لا لگا تو پی پی ماضی والا کردار ادا کرے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جناح اسپتال کا دورہ کیا جہاں اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بریفنگ دی۔ ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سیکریٹری صحت سعید اعوان بھی ہمراہ موجود تھے۔

جناح اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں مفت اسپتال چل رہے ہیں، غریب کا علاج ہو رہا ہے، کم وسائل کے باوجود نجی سیکٹرز سے مل کر سہولتیں مہیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت میں ہم جدوجہد کر رہے ہیں۔ اگر مارشل لا لگے گا تو پیپلز پارٹی اپنا جمہوری کردار ادا کرے گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کی کوشش ہونی چاہیے کسی کو آمریت کا موقع نہ دیں۔ عوام کے مسائل کا حل جمہوریت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کر سکیں گے۔ عمران خان سیاسی انا کی وجہ سے رینجرز اور نیب کو استعمال کر کے پارلیمان کو غیر سیاسی بنا دیں گے جبکہ تاجر برادری بھی موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آ چکی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا ہم سب نے مل کر عوام کے مسائل حل کرنے ہیں، سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل پارلیمان سے حل کرنا چاہتی ہیں، وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے یہ کرکٹ کا میچ نہیں، وزیر اعظم پر فرض ہے کہ عوام میں اتحاد پیدا کریں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل جمہوریت میں ہے اور اگر ملک میں مارشل لاء جیسی صورتحال پیدا ہوئی تو ماضی کی طرح آئندہ بھی بھرپورکردار ادا کریں گے، چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل پارلیمان کے ذریعے حل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کا آزادی مارچ کا پروگرام ہے جب کہ پی پی کا کراچی سے کشمیر تک کا تحریک کا پروگرام ہے، پی ٹی آئی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کواحتجاج پر مجبور کیا ہے، اس وقت ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، ڈاکٹر تاجر سب تنگ آچکے ہیں،عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو ملک انارکی کی جانب چلاجائےگا۔

Related Posts