وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ ملاقات سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran arrives in Karachi for two-day Sindh visit

کراچی: وزیر اعظم عمران خان سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ، جہاں وہ سندھ کے سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے جہاز رانی وبند ر گاہ علی زیدی ، مشیر نجکاری میاں محمد سومرو ، معاون خصوصی ثانیہ نشتر ، اطلاعات کے معاون لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاجبکہ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی سندھ کی قیادت سے بھی ملاقات کی ۔

وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ کور کمیٹی کے ممبران نے بھی ملاقات کی جس میں آفتاب صدیقی ، فردوس شمیم ​​نقوی ، حلیم عادل شیخ اور اشرف قریشی شامل تھے۔

وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران تاجروں اور عقیل کریم ڈھیدھی کے ساتھ عشائیہ میں شرکت کریں گے اور ایم کیو ایم کے کنور نوید ، عامر خان اور وسیم اختر سے بھی ملاقات کرینگے۔

وزیر اعظم عمران خان لاڑکانہ کے احساس سینٹر کا بھی دورہ کریں گے تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم صوبے کے وزیر اعلی مراد علی شاہ سے ملاقات نہیں کرینگے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی ذمہ دار ہے، بلاول بھٹو

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران کراچی میں ہیں لیکن وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق کوئی میٹنگ طے نہیں ہوئی ہے۔

Related Posts