وزیراعظم عمران خان نے 1100 ارب کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :وزیر اعظم عمران خان نےکراچی کیلئے 11سوارب روپے کے ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کیاہے، ایک سال ،دو سال اور تین سال میں منصوبے مکمل کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے شہر کے بارش سے متاثرہ علاقوں کی فضائی نگرانی کی۔ انہوں نے گورنر ہاؤس میں کراچی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت میں ترقتای منصوبے کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ، وفاقی اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے پیکیج کا اعلان اجلاس کے بعد گورنر ہاؤس میں میڈیا بریفنگ میں کیا۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں  نالوں ، نکاسی آب کے نظام ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور بے گھر افراد کے علاوہ پینے کا پانی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں سڑکوں سمیت ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی حل طلب ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نالوں کے پار تجاوزات کو ختم کررہی ہے۔ کراچی کے لوگوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا اور انفرااسٹرکچر سے متعلق شہر کے مسائل حل کرنا ضروری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ متفقہ فیصلہ ہے کہ کراچی کے مسائل کو مل کر حل کیا جائے، سیلاب نے بلوچستان سندھ اور سوات میں سب جگہ تباہی پھیلائی ،کراچی کے لیے 11سو ارب روپے کا تاریخی پیکیج ہے ،کراچی میں پانی کیلئے کے فور وفاقی اور صوبائی مل کر مکمل کریگی۔

انہوں نے کہا کہ سیوریج اور سالڈ ویسٹ کے مسائل بھی گیارہ سو ارب روپے میں حل کریں گے، کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی حل کریں گے، کے سی آر بھی اس میں چلایا جائے گا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ بی آر ٹی کی مختلف لائنز بھی اس میں چلائی جائیں گی، کوآرڈینیشن کے ذریعے فیصلہ کیا کہ مل کر کام کریں گے ،آئندہ ملکرفیصلے کیے جائیں گے التوا کا شکار مسائل حل کریں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پاکستان کی اعلیٰ قیادت ایک پیج پر ہے۔اسد عمر

اندرون سندھ کے لیے تیاری کریں گے کہ وہاں کیسے مسائل حل کئے جائینگے،کے پی کے چترال میں ہائی فلڈ آئے کورونا بہت بڑا امتحان ہے ۔

انڈیا کی کورونا سے بری حالت ہے، وہاں کی معیشت گر رہی ہے، شارٹ ٹرم میڈیم اور لانگ ٹرم پلان ہیں ،کم از کم ایک سال دو سال اور تین سال میں منصوبے مکمل کریں گے۔

Related Posts