اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی چوری،ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے انتھک مہم چلانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم چاروں صوبوں کے تعاون سے ایک مربوط انداز میں آگے بڑھائی جائے گی۔
انہوں نے خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں سمگلنگ کیخلاف کارروائی میں تیزی کا بھی ذکرکیا اور بعض علاقوں میں خفیہ ادارے کی مداخلت کو بھی اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے بہترنظم و نسق سے متعلق چیلنجز سے بخوبی نمٹنے کیلئے سول اداروں کی کارکردگی بتدریج بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے گزشتہ چند روز میں سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹی پی افغان طالبان کی اتحادی ہے، خواجہ آصف
انہوں نے اس حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹریوں اور آئی جی پولیس کی کوششوں کی تعریف کی۔