وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کوہدایت کی ہے کہ سابق وزیراعظم اورقائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔
عمران خان نے نواز شریف کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیااور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ نواز شریف کو ان کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کی ہیں۔متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ ان کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق انھیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعظم کی ان کی صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 23, 2019
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو ٹیلی فون کیا۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو میاں نواز شریف کے علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔
مزید پڑھیں: چوہدری شوگر ملز کیس‘ مریم نواز کے ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع‘والد سے ملنے کی درخواست مسترد