وزیراعظم کا کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جتنے مرضی جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا، وزیر اعظم کا اپوزیشن کو پیغام
جتنے مرضی جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا، وزیر اعظم کا اپوزیشن کو پیغام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی، کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو کے الیکٹرک سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کی پیشکش کی ہے، کے الیکٹرک کا سسٹم 720 میگا واٹ سے زائد بجلی نہیں لے سکتا جب کہ کے الیکٹرک کو 4500 ٹن فرنس آئل فراہم کیا اور مزید 500 ٹن کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب اجلاس میں کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان معاہدے پر نظرثانی پر بھی غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے مسائل حل ہونے تک کراچی کو نیشنل گرڈ سے بجلی دی جائے۔تاکہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

با خبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کی ہدایت کی جس پر وفاقی وزیر امین الحق نے ٹیرف بڑھانے کے فیصلہ موخر کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Posts