کورونا وائرس، وزیر اعظم نے نیشنل کورآڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس، وزیر اعظم نے نیشنل کورآڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
کورونا وائرس، وزیر اعظم نے نیشنل کورآڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد:کورونا وائرس کی صورت حال پر وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل کورآڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا،اجلاس میں این ڈی ایم اے حکام میڈیکل آلات کی فراہمی اور ٹیسٹنگ کی استعداد پر بریفنگ دیں گے۔

معاون خصوصی صحت کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں چودہ اپریل کے بعد تعمیراتی شعبہ کھولنے کے لئے حتمی فیصلے پر مشاورت ہوگی،جبکہ سرحدوں کو تجارتی مقاصد کے لئے کھولنے کی تجاویز پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ اجلاس میں کراچی سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ متوقع ہے،اس سلسلے میں سندھ حکومت کراچی سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لئے قرنطینہ ٹیسٹنگ کی سہولیات سے آگاہ کرے گی۔

Related Posts