فضائی آپریشن کی معطلی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اربوں کا خسارہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضائی آپریشن کی معطلی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اربوں کا خسارہ
فضائی آپریشن کی معطلی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اربوں کا خسارہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ملک میں جاری لاک ڈاؤن اور عالمی فضائی آپریشن کی معطّلی کے باعث اربوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بین الاقوامی پروازیں بند کرنے کے بعد عالمی پروازوں کے ایروناٹیکل اخراجات کی مد میں ہر روز کروڑوں روپے کا نقصان بھگتنا پڑ رہا ہے۔

 ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ اور جوائنٹ سیکریٹری کو ایڈیشنل ڈائریکٹر بلنگ نے ای میل کی ہے جس میں ایروناٹیکل چارجز کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر بلنگ کے مطابق مارچ کے ابتدائی دنوں میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 69 کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار روپے کا خسارہ رہا جبکہ 16 سے 31 مارچ تک یہ خسارہ 3 ارب 1 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہوگیا۔

ایوی ایشن کے مطابق یکم سے11 اپریل تک 2 ارب 76 کروڑ 67 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ یکم مارچ سے اب تک 47 کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار روپے خسارے کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  حکومت نے کراچی ، اسلام آباد اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر نجی طیاروں کو پروازوں کی اجازت دے دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے گزشتہ روز جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نجی ہوائی جہاز کو صرف متعلقہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی تعمیل سے مشروط پروازکی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: حکومت نے 3ہوائی اڈوں سے پروازوں کی اجازت دے دی

Related Posts