زیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجیب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلیفونگ گفتگو میں دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم اور ترک صدر نے اہم امور پر قریبی رابطے میں رہنے پراتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
میل وارمز بزنس: کراچی کا نوجوان منفرد کاروبار سے کیسے لاکھوں کما رہا ہے
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے امداد فراہمی پر ترک عوام اور حکومت کے مشکور ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں عالمی برادری کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر کو 9 جنوری کو جنیوا کلائمیٹ ریسیلینٹ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دیدی۔