اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس پانچ نومبر کو دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا ،وفاقی کابینہ کے اجلاس کے مقام کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ آزادی مارچ سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لے گی،کابینہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کا بھی جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔
کابینہ کو کرتارپور راہداری منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈہ کا جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن کو این آر او دینا ملک سے غداری ہو گی: وزیراعظم عمران خان