پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نیو گلوبل فنانسل پیکٹ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عالمی برادری پر معاشی انصاف کیلئے طریقہ کار وضع کرنے پر زور دیا۔ جس کے تحت مشکلات کے شکار ملکوں کی مدد اور معاشی انصاف یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا کو مشکلات سے بچانے کیلئے فراخ دلی سے حکمت عملی وضع کریں جس کے تحت مشکلات کے شکار ملکوں کی مدد اور معاشی انصاف یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج رات فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نیو گلوبل فنانسل پیکٹ سربراہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک مالیاتی وسائل کی تقسیم میں منصفانہ طرز عمل نہیں اپنایا جاتا اس وقت تک دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے9 مئی واقعات کے بعد گرفتار تمام افراد کا ڈیٹا طلب کرلیا
وزیراعظم نے پاکستان سے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث آنے والے سیلاب سے ہونے والی تباہی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا جس نے ہمارا طرز زندگی بدل دیا۔