شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ، وزیر اعظم نے عملدرآمد کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ، وزیر اعظم نے عملدرآمد کی منظوری دیدی
شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ، وزیر اعظم نے عملدرآمد کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے جدید منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کے آغاز کی ہدایات بھی جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو شمسی توانائی منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کے آغاز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک سے مہنگا تیل درآمد کرنے کی بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی رابطہ سڑکیں اور مواصلاتی نظام 2ستمبر تک بحال کرنیکی ہدایت

وزیر اعظم نے کہا کہ سولر پلانٹس جلد تعمیر کریں، آئندہ گرمیوں تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف ملنا چاہئے۔ پاور ڈویژن کے مطابق شمسی توانائی منصوبہ سولر پاور سے 10 ہزار میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وفاقی حکومت پہلے مرحلے میں سرکاری عمارات اور ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق سولر منصوبے کے تحت کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سولر بجلی استعمال کرسکیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو ملک بھر میں سیلاب سے تباہ ہونے والی رابطہ سڑکیں اور مواصلاتی نظام 2 ستمبر تک بحال کرنے کی ہدایت کی جبکہ سیلاب کے باعث 1100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ روزوزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب اور بارش کے باعث تباہ مواصلاتی نظام اور سڑکوں کی مرمت 2ستمبر تک مکمل کی جائے۔ فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت بجلی، سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر ہنگامی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

Related Posts