معلومات رسائی ایکٹ 2017، وزیر اعظم نے اہم قانونی ترمیم کی منظوری دیدی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
معلومات رسائی ایکٹ 2017، وزیر اعظم نے اہم قانونی ترمیم کی منظوری دیدی
معلومات رسائی ایکٹ 2017، وزیر اعظم نے اہم قانونی ترمیم کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے معلومات رسائی ایکٹ 2017 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اہم محکمہ جات کی معلومات تک رسائی پر قدغن لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 2017 کے معلومات رسائی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری گزشتہ روز دی، بعد ازاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس میں ترمیم کے متعلق بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں بارشیں،محکمہ موسمیات نےنئی ایڈوائزری جاری کردی

واضح رہے کہ معلومات رسائی ایکٹ 2017 کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن سمیت دیگر اداروں کی ریکارڈ معلومات تک رسائی دی گئی تھی جو موجودہ ترمیم سے متاثر ہوگی۔

نئی ترمیم کے تحت وفاقی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ایف پی ایس سی کا ریکارڈ معلومات تک رسائی ایکٹ سے خارج کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معلومات تک رسائی ایکٹ سی ایس ایس امتحان اور دستاویزات کے ریکارڈ پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور انچارج وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی۔وفاقی حکومت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت دیگر اداروں کی معلومات تک رسائی کو خفیہ رکھنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔