مقبوضہ کشمیرمیں بھارت اپنی منصوبہ بندی پرخاموشی سے عمل پیرا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Raja-Farooq

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدرنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت اپنی منصوبہ بندی پرخاموشی سے عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نہیں لاک ڈائون کی صورتحال ہے،بھارت کا اصل ہدف پاکستان ہے۔

کراچی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیومن رائٹس کونسل کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ روح کا زخم پرانا مگر تازہ ہے، جنگ کیے بغیر جنگ جیتنا سب سے بڑی فتح ہوتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ مسلمانوں نے اسباب کی بنیاد نہیں ایمان کی بنیاد پر جنگیں لڑی ہیں،قائد اعظم محمد علی جناح نے 10 سال میں جنگ لڑے بغیر پاکستان حاصل کیا تھا، لیڈر شپ کا ایماندار ہونا ضروری ہے،رکن اسمبلی بن جانے سے کوئی سیاستدان نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہاکہ کشمیریوں کے لیے بی جے پی ہو یا کانگریس سب برابر ہیں، کانگریس کی حکومت میں بھی کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاچکے ہیں،بھارت کبھی بھی جمہوری یا سیکولر ملک نہیں رہا، بھارت کا اصل ہدف پاکستان ہے،بھارتی اسکولوں کے نصاب میں بنگلہ دیش، نیپال، پاکستان اور افغانستان کو بھی اکھنڈ بھارت کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں کل انسانی حقوق کا عالمی دن یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا

انہوں نے کہاکہ ہمیں سفارتی حمایت سے زیادہ عملی حمایت کی ضرورت ہے،ہمارا سرمایہ نوجوان ہیں،مقبوضہ کشمیر میں 95 ہزار 471 شہیدوں میں سے بیشتر نوجوان ہیں،ایک لاکھ سے زیادہ گھر تباہ کیے جاچکے ہیں، 11 ہزار سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہیاور 56 اسکولوں بھی تباہ کیے جاچکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے بعد کے ظلم کی کہانی بہت طویل ہے،بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شہریوں کو نشانہ بناکر بزدلی اور بے غیرتی کا ثبوت دے رہی ہے،لائن آف کنٹرول پر اسکولوں اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہاکہ او آئی سی سیکریٹریٹ کی نہیں ہمیں وزرا خارجہ اور سربراہ کانفرنس کی حمایت چاہیے،پاکستانی قوم کو بھی اس مسئلے پر اکھٹے ہونا ہوگا،پاکستان کمزور ہوگا تو کشمیر بھی کمزور ہوگا،شیخ عبداللہ کو بھی کانگریس نے دھوکا دیا تھا،بھارتی اقدامات کی وجہ سے 10 سال بعد کشمیر نہیں رہے گا۔

Related Posts