فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں قتل کرنے کا منصوبہ بن گیا۔انٹیلی جنس رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں قتل کرنے کا منصوبہ بن گیا۔انٹیلی جنس رپورٹ
فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں قتل کرنے کا منصوبہ بن گیا۔انٹیلی جنس رپورٹ

حکومتِ پنجاب نے خبر دار کیا ہے کہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا خدشہ ہے جبکہ ایک دہشت گرد تنظیم نے جمعیت علمائے اسلام کے قائد کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ترتیب دے دیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ لے کر جانے والے مولانا فضل الرحمان کی زندگی شدید خطرے میں ہے اور ان پر خودکش حملے اور زہر دئیے جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ  ملتوی کرنے کے حوالے سے اپوزیشن کے متضاد بیانات 

پنجاب حکومت کی وزارتِ داخلہ کو حکومت کے انٹیلی جنس سینٹر سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں دہشت گردوں کی طرف سے قاتلانہ حملے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی کے حوالے سے چند اقدامات ممکن بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بغیر چیکنگ کے کسی بھی شخص کو اپنے قریب نہ آنے دیں اور دیگر حفاظتی انتظامات کا بھی سختی سے اہتمام کریں۔

آزادی مارچ قافلے کی مناسب رفتار کو یقینی بناتے ہوئے پڑاؤ کی تمام جگہوں کو چیک کرنے کے بعد ہی وہاں قیام کیا جائے جبکہ کھانے پینے کی تمام اشیاء کے استعمال سے قبل انہیں لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جائے۔

مولانا فضل الرحمان کے نام محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے بھیجے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ علاقے کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

جے یو آئی سربراہ فضل الرحمان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پولیس اتھارٹیز سے حفاظتی اقدامات پر مشاورت اور رائے لیتے رہیں اور اہم سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   محکمہ داخلہ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

 پروونشل انٹیلی جنس سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 29 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا  جس سے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

تھریٹ الرٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ اور افغان ایجنسی ’این ڈی ایس‘ جان لیوا حملہ کرسکتے ہیں۔’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا۔

مزید پڑھیں: محکمہ داخلہ نے مولانا فضل الرحمان پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا

Related Posts