کراچی ائیرپورٹ میں داخل ہونے والے شخص کے قبضے سے پستول برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ائیرپورٹ میں داخل ہونے والے ایک شخص کے قبضے سے پستول برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزم حکام کے طلب کرنے پر پستول کا لائسنس پیش نہ کرسکا۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف (ائیرپورٹ سکیورٹی فورس) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شک کی بناء پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ میں داخل ہونے والے شخص کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 مشتبہ خاتون خودکش حملہ آور گرفتار، بارودی جیکٹ برآمد

 ملزم احسان الحق کو ائیرپورٹ سکیورٹی فورس پولیس نے چیک پوسٹ نمبر 1 سے گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران 9ایم ایم پستول کے 9راؤنڈز برآمد ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کو ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے نتائج جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشتبہ خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ خاتون سے بارود سے بھری خودکش جیکٹ بھی برآمد کر لی گئی۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت مہبل کے نام سے ہوئی ہے جو شادی شدہ تھی- خاتون  کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ سے بتایا گیا تھا۔

Related Posts