پنک ولا اسٹائل آئکن 2 کی رنگا رنگ تقریب، بالی ووڈ ستاروں میں ایوارڈز تقسیم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بالی ووڈ پنک ولا اسٹائل آئکن 2 کی رنگا رنگ تقریبِ تقسیمِ اعزازات کے دوران بالی ووڈ ستاروں میں اعزازات تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں جے ڈبلیو میریٹ میں اسٹائل آئکن ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن کی تقریب ہوئی۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اروشی راضی تو میں بھی شادی کر لوں گا۔ نسیم شاہ

بالی ووڈ کے ستاروں نے اسٹیج پر ناظرین و سامعین کو محظوظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اعزازات وصول کیے۔ بالی ووڈ کے کچھ بڑے ناموں کو بھی مختلف شعبہ جات میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔

کارتک آریان، آننیا پانڈے اور سینئر فنکاروں کو بھی اعزازات دئیے گئے۔ بے شمار مداح اپنے پسندیدہ ستاروں کو ایوارڈز کی تقریب میں زرق برق لباسوں میں جلوہ گر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

فلم ڈائریکٹر روہت شیٹھی کو ٹرپل بلیزنگ فلم میکر آف دی ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ویویانکا ترپاٹھی اور وویک کو ٹی وی کا انیگمیٹک پاور کپل قرار دیا گیا۔ دیگر ستاروں نے بھی اعزازات اپنے نام کیے۔

پنک ولا ایوارڈز کی تقریب میں متعدد فنکاروں نے اپنی اداکاری اور رقص کے جلوے بکھیرے جنہیں مداحوں کی بڑی تعداد نے داد و تحسین سے نوازا۔ بعد ازاں ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب اپنے روایتی انداز میں اختتام کو پہنچی۔

 

Related Posts