مسیحی برادری دنیا بھر میں ایسٹر کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا مذہبی تہوار منا رہی ہے جس کے دوران گرجا گھروں میں خصوصی عبادات ہوں گی۔ ملک بھر میں مسیحی برادری کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا مذہبی تہوار منا رہی ہے۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایسٹر کے موقعے پر گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی کہتا ہے بھارتی عوام سے منسلک سوال مت پوچھو۔ کانگریس

راولپنڈی میں بھی ایسٹر کے حوالے سے مسیحی برادری کے سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے ایسٹر کے حوالے سے سکیورتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے چرچز پر سکیورٹی ڈیوٹیز چیک کیں اور متعلقہ افسران و اہلکاروں کو فول پروف حفاظتی انتظامات کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایات دے دیں۔

ایسٹر کی مبارکباد

ملک بھر میں مسیحی برادری کو مشہورومعروف سیاسی و سماجی شخصیات نے ایسٹر کے موقعے پر مبارکباد پیش کی جن میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں دنیا بھر میں بالخصوص پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کے مذہبی تہوار کیلئے مبارکباد دیتا ہوں۔

 

Related Posts