لاہور اور دہلی کی خلا سے لی گئی تصویر ناسا نے جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور اور دہلی کی خلا سے لی گئی تصویر ناسا نے جاری کردی
لاہور اور دہلی کی خلا سے لی گئی تصویر ناسا نے جاری کردی

نیو یارک: امریکی خلائی ادارے (ناسا) کی جانب سے خلا سے لی گئی ایک تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں کوہ ہمالیہ، لاہور اور دہلی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی تصاویر کوناسا نے انسٹا گرام پر شیئر کیا، تصویر میں برف سے ڈھکی ہمالیہ کی ہیبت ناک چوٹیاں بھی واضح نظر آرہی ہیں، جنہیں دیکھا جاسکتا ہے۔

ناسا کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں کوہ ہمالیہ کی دائیں جانب لاہور اور بھارتی شہر دلی کی روشنیاں بھی واضح ہیں۔ یہ تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کے ایک رکن نے کھینچی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں ناسا نے لکھا کہ جنوب میں یا تصویر میں دائیں ہاتھ پر شمالی بھارت اور پاکستان کا زرخیز علاقہ واقع ہے، جبکہ شمال میں یا تصویر کے بائیں جانب تبت کا سطح مرتفع کا خشک علاقہ ہے،جسے دنیا کی چھت بھی کہا جاتا ہے۔

سورج کی تابکار شعاؤں سے مدھم نارنجی دکھائی دینے والے فضائی ذرات کے نیچے نئی دہلی اور لاہور کی چمک دار روشنیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

ناسا کی اس تصویر کو سوشل میدیا صارفین نے خوب سراہا اور لائکس اور تبصروں کے ڈھیر لگ گئے۔ لوگ تعجب کا اظہار کررہے ہیں کہ فضا میں اس قدر بلندی سے کیا واقعی یہ شہر نظرآسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کائنات کی ان وسعتوں کو دیکھ کر اللہ کی شان و قدرت کاملہ کا اندازہ ہوتا ہے اور انسان خود بخود خدا کی عظمت و بزرگی کے آگے سجدہ ریز ہوجاتا ہے۔بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

Related Posts