کرسچیئن ٹرنر کی مارگلہ کی پہاڑیوں سے کچرا جمع کرنے کی تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرسچیئن ٹرنر کی مارگلہ کی پہاڑیوں سے کچرا جمع کرنے کی تصاویر وائرل
کرسچیئن ٹرنر کی مارگلہ کی پہاڑیوں سے کچرا جمع کرنے کی تصاویر وائرل

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے مارگلہ ہلز کے  سر سبز علاقے سے صبح کی واک کے دوران دو تھیلے کچرا اُٹھایا اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں ہیں۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کی ایک ٹوئٹ کا خوب چرچا ہورہا جس پر پاکستانی صارفین نے شرمندگی کا اظہار بھی کیا اور کرسچیئن ٹرنر کے جذبے کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے مرگلہ جیسے صحت افزا مقام پر معمول کی واک کے دوران شہریوں کی جانب سے پھینکا گیا کچرا دیکھا تو انہوں نے اپنے مرتبے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وہ کچرا دو بڑے تھیلوں میں بھرا اور ٹھکانے لگادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسچیئن ٹرنر نے تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کچرے کے بڑے تھیلے اُٹھائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کیپشن میں لکھا کہ ایک بار پھر جمعے کی صبح کی چہل قدمی اور ایک بار پھر کچرے کے تھیلے۔ صفائی نصف ایمان ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر رمضان کے ماہ میں جہاں یہ یاد دلایا کہ صفائی نصف ایمان ہے وہیں اس ٹوئٹ میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور وزیر اعظم کے پروگرام کلین گرین پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی مینشن کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعے 30 اپریل کو بھی برطانوی ہائی کمشنر نے مارگلہ کی پہاڑیوں سے کچرے کے دو بڑے تھیلے جمع کیے تھے۔ اُس ٹوئٹ میں بھی انہوں نے لوگوں سے  اسلام آباد کو صاف اور خوبصورت رکھنے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ کے صدر شہباز شریف کل صبح لاہور سے دوحہ کے لیے روانہ ہوں گے

Related Posts