12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزے ہو سکتے ہیں اور عیدالفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے۔

موسم کے حوالے سے محمکہ موسمیات کا کہنا ہےکہ عیدالفطر کے موقع پر ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جس کے مطابق 12 مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کاکوئی امکان نہیں۔

اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو ہوگا۔ اس روز ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف جبکہ جبکہ کہیں کہیں جزوی بادل ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر بابر کہتے ہیں کہ جمعہ کو عید ہونے کی صورت میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔

عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ و بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔

Related Posts