پی آئی اے کا 5 نئے طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

254 Pakistanis stranded in Saudi Arabia reach Islamabad
PIA

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کا اپنے بزنس پلان پر عملدر آمد جاری ہے، قومی ایئر لائن نے 5 نئے طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی اے دو مراحل میں 5 طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔

پہلے مرحلے میں دو اے 320 طیارے رواں ماہ کے آخر اور نومبر میں لیے جائیں گے ۔3 نیرو باڈی طیاروں کے لیے ٹینڈر نومبر میں جاری ہوگا۔ذرائع نے بتایاکہ نئے 323 نیرو باڈی طیارے کم ایندھن خرچ کریں گے۔ نئے طیاروں سے پی آئی اے اندرون و بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کرے گا۔

پی آئی اے نے لاہور سے اسلام آباد ہر 3 گھنٹے کے بعد فلائٹ چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ پی آئی اے نے تکنیکی خود کفالت حاصل کرنے کے منصوبے کے تحت مختلف شہروں میں بوئنگ 777 طیاروں کی اوور ہالنگ کی سہولت بھی شروع کر دی ہے۔

پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کے مطابق اسلام آباد میں اس سہولت کے آغاز سے پی آئی اے کی تیکنیکی خود کفالت میں نمایاں اضافہ ہونے کے ساتھ قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔اس سے قبل یہ سہولت صرف کراچی اور لاہور میں میسر تھی اور چند روز قبل ہی اسلام آباد میں بھی اس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts