پی آئی اے کا چین کے مزید 2 شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کا چین کے مزید 2 شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کا عندیہ
پی آئی اے کا چین کے مزید 2 شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کا عندیہ
اسلام آباد: پی آئی اے نے چین کے مزید 2 شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چینی سول ایوی ایشن نے قومی ائیر لائن کو پروازوں کیلئے لائسنس جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے بیجنگ اور شایان شنگھائی کیلئے اڑان بھر سکیں گے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاک چین تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے چارٹرڈ اور کارگو پروازوں کا کردار اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے کا باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان

قومی ائیر لائن کے طیارے چائنا ائیر لائن کے بعد پہلی بار چین کے مختلف شہروں میں لیڈنگ کرسکیں گے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن چینی شہر چنڈو کیلئے بھی اجازت نامہ حاصل کرنے کی درخواست دے چکی ہے۔
قبل ازیں چین نے قومی ائیر لائن کو کنمنگ اور شینزن کیلئے چارٹرڈ اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت دی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری کیلئے قومی ائیر لائن کے ذریعے چین کے مختلف شہروں تک رسائی تجارت کے فروغ کا باعث بنے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قوی ایئر لائن پی آئی اے نے آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کیا جس سے پاکستان اور آذر بائیجان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے۔ 

ترجمان پی آئی اے کا  گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت اور تجارتی مرکز باکو کے لیے پروازیں چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایئر لائن ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائے گی۔

Related Posts