پی آئی اے کو ملک کے پہلے قومی سیاحتی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے
(فوٹو: جی این این)

اسلام آباد: پی آئی اے کو ملک کے پہلے قومی سیاحتی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔ قومی ائیر لائن کو یہ اعزاز عالمی سیاحتی دن کے موقعے پر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے بڑا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ملک کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عالمی سیاحتی دن کے موقعے پر منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ پی آئی اے کے سی ای او کو دیا گیا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر وائس مارشل عامر حیات نے قومی ائیر لائن کیلئے اعزاز وصول کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو یہ ایوارڈ ملکی سیاحت کے شعبے میں کردار ادا کرنے کے باعث دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے وہ واحد ملکی فضائی سہولت ہے جو طویل عرصے سے ملک کے طول و عرض اور متعدد شہروں کو اندرون اور بیرون ملک سے منسلک کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔

قومی ائیر لائن نے پاکستان کے خوبصورت ترین شمالی علاقہ جات کی جانب دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ مبذول کرانے کیلئے ایک مہم بھی چلائی۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایوارڈ کا حصول ہمارے لیے بڑا اعزاز ہے۔

قومی ائیر لائن حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ اعزاز پی آئی اے کے قومی کردار کے اعتراف کے مترادف ہے۔ اعزاز کی وصولی کے ساتھ ہی پی آئی اے نے بطور قومی ائیر لائن اپنا کردار بخوبی نبھاتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Posts