بجلی کے بھاری بلز کم نہ کرکے سیاست دانوں کے پاور پلانٹس کو نوازنے کا سلسلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کے بھاری بلز
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کے بھاری بلز کم نہ کرکے سیاست دانوں کے پاور پلانٹس کو نوازنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ حکومت نے سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والوں کے پاور پلانٹس میں اگست کے دوران 20ارب روپے تقسیم کیے۔ تمام ادائیگیاں ایندھن کی لاگت کے نام پر ہوئیں۔ ایندھن کی قیمت درآمدی کوئلے کی بنیاد پر طے کی گئی تھی۔

گفتگو کے دوران تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ تمام پاور پلانٹس بجلی پیدا کرنے کیلئے بیگاس (گنے کا پھوگ) بطور ایندھن استعمال کرتے ہیں۔ ن لیگ کی 2013 سے 2018 تک برسر اقتدار رہنے والی حکومت نے بیگاس کی ادائیگیوں کا تعلق درآمدی ایندھن سے منسلک کردیا تھا۔

تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)) کے اس قسم کے فیصلوں کے باعث عوام بجلی کی قیمت 65روپے فی یونٹ تک ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز کے پاور پلانٹ چنیوٹ پاور کو 1اعشاریہ 48ارب جبکہ بانی آئی پی پی جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو کو 4اعشاریہ 1ارب روپے سے نواز دیا گیا۔

شہباز رانا نے کہا کہ میاں رشید کی حمزہ شوگر ملز کو 1اعشاریہ 42ارب دئیے گئے، چنار انرجی کے مالک جاوید کیانی کو 84 کروڑ 3 لاکھ جبکہ مخدوم عمر شہریار کی رحیم یار خان ملز کو 39 کروڑ 93 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ اربوں کی ادائیگیوں کے باوجود عوام کو بجلی کی قیمتوں میں دیا جانے والا ریلیف نہ ہونے کے برابر ہے۔

Related Posts