پی آئی اے کی نجکاری کے درمیان نئے سی ای او کی تقرری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اےکی نجکاری کے درمیان نئے سی ای او کی تقرری

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سابق ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات کو ایک سال کے لیے بطور سی ای او تعینات کر دیا ہے۔

رواں ہفتے سبکدوش ہونے والی حکومت کا کہنا تھا کہ اس نے خسارے میں چلنے والی پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے پاس سینکڑوں ارب روپے خسارے اور بقایا جات میں جمع ہیں۔

سابق ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات سابق چیف ایگزیکٹو کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپریل 2022 سے قائم مقام سی ای او تھے۔

قومی انٹر نیشنل ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت عامر حیات کو تین سال کے لیے سی ای او مقرر کر سکتی تھی لیکن وزیراعظم نے انہیں ایک سال کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 287 روپے سے تجاوز کرگئی

پی آئی اے کو امید ہے کہ اگلے تین ماہ میں برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔ پائلٹ لائسنسنگ اسکینڈل کے درمیان 2020 سے خدمات معطل ہیں۔

Related Posts