پی آئی اے کا 17 سال بعد سوات کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کا 17 سال بعد سوات کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
پی آئی اے کا 17 سال بعد سوات کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے 17 برس کے لمبے عرصے کے بعد سوات کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ 17 سال بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز 26 مارچ کو لاہور سے اسلام آباد اور پھر سوات کے لیے روانہ ہوگی  جبکہ دوسری پرواز 29 مارچ کو سیدوشریف کے ایئرپورٹ پر اترے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ہفتے میں 2 پروازوں کو سوات کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ سیدوشریف ایئرپورٹ کو 2004 میں پروازوں کے لئے بند کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، 30 ائیر کنڈیشنڈ کوچزکا آغاز کردیا گیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازیں بحال کرنے کا مقصد سوات میں سیاحت کو فروغ دینا ہے تاکہ مقامی لوگوں کے کاروبار میں اضافہ ہوسکے۔

Related Posts