دودھ دلاری کے تخلیق کاروں سے ملیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Doodh Dulari, Desi Treat For Everyone

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں اور روایتی مٹھائیوں سے ناواقف ہیں تو آپ سچے پاکستانی نہیں ہوسکتے کیونکہ روشنیوں کا شہر کراچی اپنی دیگر خصوصیات کے ساتھ ساتھ میٹھے کی درجنون اقسام کیلئے بھی بہت مشہور ہیں جہاں لوگ گرما گرم گلاب جامن، ٹھنڈی ٹھار ربڑی اور میٹھے میٹھے رس گلے کھانا پسند کرتے ہیں وہیں نت نئی چیزیں میٹھی ڈشز بھی تیار کی جاتے ہیں ۔

ویسے تو پاکستان میں ایسی لاتعداد سویٹ ڈشز موجود ہیں جن کا نام سن کر ہی منہ میں پانی آجاتا ہے لیکن آج ہم بات کررہے ہیں دودھ دلاری کی ،دودھ دلاری کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف اشیاء شامل کی جاتیں ہیں جو کھانے والوں کو اپنی لذت کے سحر میں جکڑ لیتی ہیں ، یوں تو پورا سال تقریبات اور گھروں میں دودھ دلاری نہایت پسند کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں موسم سرما میں دودھ دلاری زیادہ شوق سے کھائی جاتی ہیں۔

Doodh Dulari, Desi Treat For Everyone

کراچی میں واقع المہران ربڑی اور سویٹ پرگزشتہ 30 سال سے شہر یوں کو اعلیٰ معیار کی دودھ دلاری پیش کی جارہی ہے ۔ دودھ دلاری اپنے نام سے ہی ایک خالص روایتی میٹھا ہونے کا تاثر پیش کرتی ہے اوراس کو ملک کے طول و عرض میں یکساں پسندیدگی حاصل ہے۔

Doodh Dulari, Desi Treat For Everyone

تازہ دودھ ، خشک دودھ ، کارن فلور، رنگ ، سرخ اور سبز جیلی ، ربڑی ، فروٹ ، چم چم اور کریم جیسے روایتی اجزاء سے بھرپور دودھ دلاری کھانے والوں کو بھرپور مزہ دیتی ہے اور المہران ربڑی پر خوش ذائقہ اور لذیر دودھ دلاری صرف 620 روپے فی کلو کے حساب سے باآسانی دستیاب ہے۔

Related Posts