پی آئی اے کا بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یکم جولائی سے فضائی مسافروں کے لیے نظر ثانی شدہ پالیسی نافذ ہوگی
یکم جولائی سے فضائی مسافروں کے لیے نظر ثانی شدہ پالیسی نافذ ہوگی

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے اپنی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا،افغانستان ، آذربائیجان اور ازبکستان میں پروازیں بڑھانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی ایئرلائن پہلے مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے مابین ایک ہفتے میں پانچ پروازیں چلائے گی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق افغانستان ، آذربائیجان اور ازبکستان کے لئے پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں پاکستان اور کابل کے درمیان ہفتہ وارسات پروازیں چلیں گی۔

پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن 14 مارچ سے باکو کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرے گی ،لاہور سے ہفتے میں دو بار پروازیں چلائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے، اسٹیل مل اور دیگر ادارے توجہ کے متقاضی

اسی طرح ، قومی ایئرلائن نے 28 مارچ سے ازبکستان کے شہر تاشقند کے لئے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ پروازیں لاہور اور تاشقند کے مابین چلائی جائیں گی۔قومی ایئر لائن نے ازبکستان سے سمرقند اور بخارا تک پروازیں چلانے کے لئے بھی اجازت طلب کی ہے۔

Related Posts