پی آئی اے کا باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ایئر لائن کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی
قومی ایئر لائن کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد:قوی ایئر لائن پی آئی اے نے باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت اور تجارتی مرکز باکو کے لیے پروازیں چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایئر لائن ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک پرواز کراچی سے اور دوسری لاہور سے چلائی جائے گی۔پی آئی اے کی پہلی بروز بدھ 16 مارچ 2022 ء کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہوگی جبکہ دوسری علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 19 مارچ 2022 ء کو روانہ ہوگی۔

یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتی ہیں، باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلیٰ درجہ حاصل ہے۔

سی ای او ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ایئر لائن کی مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت4فیصد تک کم ہوگئی

مسافر اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی اے کی پرواز سے سفر کر سکیں گے۔سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی۔

Related Posts